بھٹکل 3/نومبر (ایس او نیوز) سیاحت کے لئے ملک بھر میں مشہور مرڈیشور سمندر میں تیرنے کے دوران اچانک ایک سیاح کو غوطے کھاتے دیکھ کر لائف گارڈ کے اہلکار مدد کو پہنچ گئے اورسمندر میں غرق ہونے سے پہلے ہی اُسے زندہ سمندر سے باہر نکال کر کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئے ۔ واردات سنیچر شام کو پیش آئی۔
ذرائع سےملی اطلاع کے مطابق ضلع گدگ کے نرگُندہ تعلقہ کے رہنے والے اٰمین ابن باشا ہُلّی کیری (26) اپنے دو دوستوں کے ساتھ بنگلور سے دھرمستھلا ہوتے ہوئے آج صبح مرڈیشور پہنچا تھا اور شام کو سمندر میں تیررہا تھا کہ اچانک اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آگیا، جب یہ سمندر میں ڈوبنے لگا تو لائف گارڈس کے اہلکاروں نے فوری نوٹس لی اور اس کی مدد کو پہنچ گئے۔
مدد کرکے اٰمین کو کنارے لانے میں لائف گارڈس کے اہلکار چندرشیکھر دیواڑیگا، چندرشیکھر ہری کانت اور سیاح کا دوست منجوناتھ شیٹ شامل تھے۔